رانی مکھرجی کی بیٹی کی خوشی میں عامر خان کا جشن

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:46

رانی مکھرجی کی بیٹی کی خوشی میں عامر خان کا جشن

پونے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی شہر پونے کے دورے پر ہیں۔ واضح رہے معروف بولی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور عامر خان کے درمیان ایک ساتھ اداکاری کرنے کے علاوہ گہری دوستی کا رشتہ بھی موجودہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان رانی اور آدتیہ کے ہاں حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی آدیرا کی پیدائش کی خبر سے لاعلم تھے۔

پس جب انھیں اس خبرکی اطلاع ملی انھوں نے سب کام چھوڑ کر آدیرا کی خوشی منانے کا فیصلہ کیا اور سیٹ پر موجود تمام کریو ممبران میں مٹھائی تقسیم کی۔ عامر خان اور رانی مکھر جی ”غلام“، ”من“، ”تلاش“ اور ”منگل پانڈے“ جیسی فلموں میں ایک ساتھ شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں عامر خان کے آدتیہ چوپڑا کے ساتھ کام کے علاوہ بھی گہرے مراسم ہیں