کراچی میں امن کے لئے سب کو کام کرنا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

جمعرات 17 دسمبر 2015 13:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کرتی رہی ہے ،پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بات کی تھی، اپنے دور حکومت میں بھی آپریشن کیا،کراچی میں امن ضرور ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ، جمعرات کے روز یوسف رضا گیلانی کیخلاف ٹڈاپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں انکے ہمراہ وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جس پر عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تاہم عدالت میں ایف آئی کی جانب سے آمین فہیم کا نام کیس سے خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے ،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

بیٹا بھی اغوا ہوا‘ آج پیپلز پارٹی کے موقف کی ہی تائید ہو رہی ہے ،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے سب کو کام کرنا چاہیے‘ شہر میں امن ضرور برقرار رہے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی ملٹری آپریشن کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخدوم امین فہیم ، خواجہ پرویز اشرف سبھی نے عدالتوں کے چکر لگائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دس سال بعد جیل سے رہائی ملی لیکن کیا نیب نے معافی مانگی؟

متعلقہ عنوان :