خیرپور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

جمعرات 17 دسمبر 2015 14:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) خیرپور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال،شہرکی صفائی نہ ہونے سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر گڑابل گئے،شہریوں کومشکلات کاسامنا ہے تفصیلات کے مطابق خیرپور میونسپل کے صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سمیت دیگر ملازمین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث احتجاج جاری ہے،احتجاج کرنے پرسولہ ملازمین کو برطرف کردیاگیا،صفائی نہ ہونے سے خیرپور شہرکے راستے گلیاں گندگی،غلاظت ،سے ا ٹے ہوئے ہیں جس کے باعث شہریوں کوسخت مشکلات کاسامنا ہے ملازمین کے مطالبات کی منظوری تک سخت احتجاج جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔