پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں کی دستاویزات جاری کردیں

جمعرات 17 دسمبر 2015 14:15

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں کی دستاویزات جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ 2015-16 ء کے تحت اے کیٹیگری کے حامل 6 کھلاڑیوں کو 4 لاکھ 95 ہزار ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے‘ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 46 ہزار سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 2 لاکھ 16 ہزار اور ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے تنخواہ دی جارہی ہے اس ضمن میں آن لائن کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں اظہر علی ، محمد حفیظ ، مصباح الحق ، شاہد آفریدی ، شعیب ملک اور یونس خان کو ماہانہ چار لاکھ پچانوے ہزار دیئے جارہے ہیں بی کیگٹری میں شامل کھلاڑیوں کو احمد شہزاد ، اسد شفیق ، جنید خان ، راحت علی ، سعید اجمل ، سرفراز احمد ،وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو ماہانہ تین لاکھ چھیالیس ہزار دیئے جارہے ہیں کیٹگری سی میں شامل کھلاڑیوں انور علی ، فواد عالم ، حارث سہیل ، محمد عمران ، محمد عرفان ، محمد رضوان ، شان مسعود اور عمر اکمل کو ماہانہ دو لاکھ سولہ ہزار دیئے جارہے ہیں کیٹگری ڈی میں شامل کھلاڑیوں بابر اعظم ، سمیع اسلم ، صہیب مقصود ، عمر امین ، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے