شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 14:19

شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے

یوکو ہاما (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کلب ورلڈ کپ میں گوانگ ژو ایور گرینیڈ سے شیڈول مقابلے کی تیاریوں کے دوران گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوکر مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں ، 28سالہ فٹ بالر کی ایونٹ کے فائنل یا تیسری پوزیشن کے میچ میں شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہے ۔

(جاری ہے)

میسی کی انجری باسلونا کے لیے دوسرا بڑا جھٹکا ہے کیوں اس سے پہلے ان کے برازیلین سٹرائیکر نیمار جونیئر بھی ان فٹ ہونے کے باعث سیمی فائنل سے باہر ہوچکے ہیں ۔ بارسلونا اور گوانگ ژو ایور گرینیڈ کے مابین مقابلے کا فاتح اتوا ر کو ایونٹ کے فائنل میں ریور پلیٹ کے مقابل آئے گا ۔