آسٹریلین ٹیم نے سابق بھارتی کرکٹر کو ٹیم کا ’’گورو‘‘ مقرر کر دیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 14:37

آسٹریلین ٹیم نے سابق بھارتی کرکٹر کو ٹیم کا ’’گورو‘‘ مقرر کر دیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں 39 سالہ سابق بھارتی کرکٹر سری دھارن سری رام کو کینگرو ٹیم کا ’’گورو‘‘مقرر کردیا گیا ہے ، وہ آسٹریلین کھلاڑیوں کو بھارتی ماحول کا عادی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کینگروز اب تک ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے سے محروم رہے ہیں اور اسی وجہ سے بھارتی سپن بالنگ وکٹوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مائیک ہسی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ 8 ون ڈے میچوں کے تجربہ کار سری رام آسٹریلین ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ بھی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :