آرسنل کے گول کیپر پیٹرچیک نے پریمیر لیگ میں زیادہ کلین شیٹس رکھنے کا ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 15:21

آرسنل کے گول کیپر پیٹرچیک نے پریمیر لیگ میں زیادہ کلین شیٹس رکھنے کا ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) آرسنل کے گول کیپر پیٹرچیک نے انگلش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں میچ میں کلین شیٹ کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ 33 سالہ گول کیپر نے گزشتہ ہفتے آرسنل کی جانب سے آسٹن ولا کیخلاف 2 گول کی فتح میں اپنی ٹیم کے خلاف کوئی گول نہ ہونے دیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ ، لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز کی جانب سے 169 میچز میں کلین شیٹس رکھنے کا پریمیر لیگ ریکارڈ بھی برابر کر دیا ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹر چیک نے محض 349 میچز میں ہی یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جب کہ ڈیوڈ جیمز کو یہاں تک پہنچنے کے لیے 572 میچز کھیلنا پڑے تھے ۔ پیٹر چیک چیلسی کی جانب سے 11 سیزن کھیل چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے مذکورہ کلب کے ساتھ 4 مرتبہ پریمیر لیگ جیتی تھی ۔