بھارت، اے ٹی ایم مشین کی سخاوت، لوگوں کا ہجوم لگ گیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 15:28

بھارت، اے ٹی ایم مشین کی سخاوت، لوگوں کا ہجوم لگ گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) بھارت میں ایک اے ٹی ایم مشین نے ایسی سخاوت کا مظاہرہ کیا کہ سینکڑوں لوگ اس کی طرف دوڑ کھڑے ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اے ٹی ایم کے سامنے ہزاروں لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر سکار میں ایک پرائیویٹ بینک کی اے ٹی ایم کے سامنے ہنگامہ برپا ہونے پر پولیس آئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ سینکڑوں افراد اے ٹی ایم مشین کے آگے رش لگائے کھڑے ہیں جس کی وجہ یہ تھی کہ اے ٹی ایم مشین سسٹم میں خرابی کے باعث طلب کی گئی رقم سے 5 گنا زیادہ نکال رہی تھی،پولیس نے ہنگامے پر قابو پانے کیلئے مشین کو تالا لگایا دیا ۔

متعلقہ عنوان :