سندھ کی 44اور پنجاب کی 57یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ
عمر جمشید جمعرات 17 دسمبر 2015 15:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 دسمبر۔2015ء) سندھ کی 44اور پنجاب کی 57یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ضلع تھرپارکر میں23 پولنگ اسٹیشنوں پربھی پولنگ جاری ہے۔سانگھڑ اور بدین میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات پھر ملتوی کردیے گئے۔پنجاب کے 21 اور سندھ کے15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوئی جو شام ساڑھے 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
پنجاب کے 21 اضلاع لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ساہیوال، اٹک، بھکر،سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، وہاڑی، بہاولنگر، چنیوٹ، گوجرانوالہ، خانیوال، سیالکوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور نارووال کی 57 یونین کونسلوں میں پولنگ ہورہی ہے۔(جاری ہے)
سندھ کے 15 اضلاع کی 44 یونین کونسلز اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں کے لئے پولنگ ہورہی ہے۔ جن میں خیرپور، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، ٹنڈوالہ یار، تھرپارکر، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، کراچی شرقی اور کراچی غربی کے اضلاع شامل ہیں۔
ان تمام اضلاع میں پولنگ کے دوران بیلٹ پیپر کی کمی، نام اور انتخابی نشان کی غلط چھپائی، بیلٹ پیپر چھیننے ، ہنگامہ آرائی اور بے امنی کے واقعات اور امیدواروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار اور درخواستیں دائر کرنے کے پیش نظر ملتوی کئے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سانگھڑ اور بدین میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ہیں ، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر دونوں اضلاع میں انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.