بھارت کی اے ٹی ایم مشین پانچ گنا زیادہ رقم دینے لگی‘مشین کو بند کرکے پولیس کا پہرہ لگانا پڑگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 دسمبر 2015 15:32

بھارت کی اے ٹی ایم مشین پانچ گنا زیادہ رقم دینے لگی‘مشین کو بند کرکے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 دسمبر۔2015ء) بھارت میں ایک اے ٹی ایم مشین نے ایسی سخاوت کا مظاہرہ کیا کہ سینکڑوں لوگ اس کی طرف دوڑ کھڑے ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اے ٹی ایم کے سامنے ہزاروں لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر سکار میں ایک پرائیویٹ بینک کی اے ٹی ایم کے سامنے ایک ہنگامہ برپا ہونے پر پولیس آئی تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ سینکڑوں افراد اے ٹی ایم مشین کے آگے رش لگائے کھڑے ہیں جس کی وجہ یہ تھی کہ اے ٹی ایم مشین سے طلب کی گئی رقم سے 5 گنا زیادہ نکال رہی تھی، یعنی 1000 درج کرنے والے کو 5000 مل رہے تھے ، پانچ گنا زائد رقم مفت میں حاصل کرنے کے لئے سارا شہر اس اے ٹی ایم مشین کے سامنے امڈ آیا۔

پولیس نے ہنگامے پر قابو پانے کے لئے مشین کو تالا لگایا اور رات بھر اس کے سامنے پولیس کا پہرہ بھی دینا پڑا۔

متعلقہ عنوان :