وزارت خارجہ نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 15:39

وزارت خارجہ نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

اسلا م آباد(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) وزارت خارجہ نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوی ایشن نے ایشین بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت مانگی تھی جس پر وہاں سے آج ایسو سی ایشن کو مثبت جواب موصول ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن سید سلطان شاہ نے ایونٹ میں جانے کی اجازت ملنے پر وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ ایشیابلائنڈ ٹی ٹونٹی کپ بھارتی شہر کوچی میں 17سے 24جنوری کے دوران کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :