بھارتی لیجنڈ اداکار اوم پوری فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 17 دسمبر 2015 15:46

بھارتی لیجنڈ اداکار اوم پوری فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی لیجنڈ اداکار اوم پوری فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ گزشتہ روز بھارتی اداکار اوم پوری امرتسر سے براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے ۔ اداکار اوم پوری رفیع پیر تھیڑ ورکشاپ کے زیراہتمام تین روزہ فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اوم پوری لاہور میں تین روز تک قیام کریں گے اور اس دوران وہ الحمراآرٹ سینٹر میں اپنی شارٹ فلم شائقین کے ساتھ بیٹھ کر د یکھیں گے۔

واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا اپنا دیس ہے یہاں آکر ہمیشہ بہت محبت ملتی ہے ۔یہاں کے لوگ اتنا پیار دیتے ہیں کہ سرحد پار آنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے آیا ہوں ۔بھارتی سینئر اداکاراوم پوری اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں ایک خاص شناخت کے حامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :