پی سی بی کا سٹار کرکٹرز کو قطر میں شیڈول نمائشی میچ کیلئے این او سی دینے سے انکا ر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 15:47

پی سی بی کا سٹار کرکٹرز کو قطر میں شیڈول نمائشی میچ کیلئے این او سی دینے ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) پی سی بی نے سٹار کرکٹرز کو قطر میں شیڈول نمائشی میچ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر نے سے انکا ر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر کرکٹ بورڈ کو ایک خط کے ذریعے آگا ہ کیا ہے کہ اس نے قطر کے قومی دن پر جمعے کو شیڈول نمائشی ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا ہے لہذا اس میچ میں کھلاڑیوں کی شرکت سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہوگی ۔ جن کھلاڑیوں کو مذکورہ میچ کے لیے این او سی جاری نہیں ہوا ان میں سعید اجمل ، کامران اکمل ، عدنا ن اکمل ، رانا نوید ، اعزاز چیمہ اور توفیق عمر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :