وسیم اکر م نے بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرکے خود کو بہترین والد بھی ثابت کرڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 دسمبر 2015 16:04

وسیم اکر م نے بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرکے خود کو بہترین والد ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م نے اپنی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرکے خود کو بہترین والد بھی ثابت کرڈالا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس تصویر میں وسیم اکرم نے #Kidsforlife کا ہیش ٹیگ لگا کر اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کا نام عائلہ رکھا جس کا مطلب ’ چاند کی روشنی ‘ ہے کیوں دسمبر کی ان سیاہ راتو ں میں وہ ان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئی ، اس موقع پر ان کی اہلیہ شنیرا نے ٹویٹر پر ان کی پوسٹ کے جواب میں انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی ایک سال کی ہونے والی ہے ۔

یاد رہے کہ عا ئلہ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے تقریبا دو ہفتے بعد 28دسمبر 2014ء کو اس دنیا میں آئی تھی ۔

(جاری ہے)