سعودی عرب میں گاڑی چلانے کے دوران کھانے پینے والے ڈرائیوروں پر 150 ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:14

سعودی عرب میں گاڑی چلانے کے دوران کھانے پینے والے ڈرائیوروں پر 150 ریال ..

ریاض۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے ٹریفک ڈائریکٹوریٹ نے ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافے کے بعد گاڑی چلانے کے دوران کوئی چیز کھانے یا پینے والے ڈرائیوروں پر 150 ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران سیل فون کے استعمال کے علاوہ کھانا یا پینا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے توجہ بٹ جاتی ہے اور ڈرائیور کا تمام دھیان گاڑی چلانے پر نہیں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر 150 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کی گئی تحقیقی کے مطابق اگر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے ساتھ کچھ کھا یاپی بھی رہا ہو تو اس کی 40 فی صد تک توجہ بٹ جاتی ہے اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی سڑکوں پر حادثات کی شرح میں 80 فی صد تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :