ویسٹ انڈیز اور وکٹوریہ الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ پرسوں شروع ہوگا

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:38

ویسٹ انڈیز اور وکٹوریہ الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ پرسوں شروع ہوگا

وکٹوریہ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور وکٹوریہ الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ہفتہ سے سائمنڈ سٹیڈیم، وکٹوریہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ان دونوں دورہ آسٹریلیا پر ہے، آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 212 رنز کے واضح مارجن سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔