ٹور میچ، انگلینڈ الیون نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لئے

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:38

ٹور میچ، انگلینڈ الیون نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 ..

جوہانسبرگ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) انگلینڈ الیون نے تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لئے اور اسے مجموعی طور پر 381 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کپتان ایلیسٹر کک 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

جو روٹ 26 اور گیری بلینس 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون اپنی پہلی اننگز میں 188 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہینرچ کلیزن 48 ، قاسم ایڈمز 34 اور میانکا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سٹورٹ براڈ نے تین جبکہ مارک فٹٹ اور بین سٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ الیون نے اپنی پہلی اننگز 470 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔