کراچی ،دہشت گردوں کو رہا کرنے پرا سسٹنٹ جیلر اور کلرک کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) کراچی سینٹرل جیل سے دہشت گردوں کو غیر قانونی طور پر رہا کرنے پر اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کمال حسین اور کلرک ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رہا کیے جانے والے دہشت گردوں میں منظور ،خالد ،عمر اور امان شامل ہیں ۔کراچی سینٹرل جیل سے سعید آباد کے علاقے گرفتار دہشت گردوں کو غیر قانونی طور پر اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کمال حسین اور کلرک ظفر اقبال نے رہا کردیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :