کراچی،پولیس کی کریم آباد میں کارروائی ،4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کریم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز آباد تھانے کی پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کریم آباد پل پر کارروائی کرتے ہوئے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کسی ٹارگٹ کے انتظار میں کریم آباد پل پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :