عالمی بزنس جریدے فوربز کی بیسٹ کنٹریز فار بزنس رپورٹ جاری ،فہرست میں پاکستان کا نمبر 103ہے‘ رپورٹ

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:26

عالمی بزنس جریدے فوربز کی بیسٹ کنٹریز فار بزنس رپورٹ جاری ،فہرست میں ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) عالمی بزنس جریدے فوربز کی بیسٹ کنٹریز فار بزنس رپورٹ جاری کر دی گئی ،فہرست میں پاکستان کا نمبر 103ہے ۔رپورٹ میں 144ممالک کو کاروبار کیلئے ساز گار ماحول کے حساب سے جانچا گیا ہے، فوربز کے مطابق کاروبار کیلئے سب سے سازگار ماحول ڈنمارک کا ہے مگر پاکستان کی حالت خراب ہے، فوربز کی فہرست میں پاکستان کا نمبر ایک سو تین ہے جو قازقستان، گھانا، بوٹسوانہ، زمبیا اور روانڈا سے بھی نیچے ہے۔

(جاری ہے)

فوربز کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث معاشی ترقی اور سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔فوربز کے مطابق سال 2007ء سے اب تک پاکستانی کرنسی کی قدر میں چالیس فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بہتر کارکردگی دکھائی ہے ۔پاکستان کو ہر ماہ تقریباًایک ارب روپے کی ترسیلات زر موصول ہوتی ہیں، جو ملکی معیشت کا پلس پوائنٹ ہے - فوربز کے مطابق معاشی ترقی کیلئے پاکستان کو توانائی بحران اور ٹیکسوں میں اضافہ پر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :