حکومت نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایشیا ء کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت دیدی

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:33

حکومت نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایشیا ء کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) حکومت نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایشیا ء کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر کوچی میں پہلا ایشیا ء کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستانی حکومت نے قومی بلائنڈ ٹیم کو شرکت کی اجازت دیدی ہے ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے شہریار خان کے ناروا سلوک پر بھارت جانے سے انکار کرتے ہوئے ایونٹ کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے واضح کیا کہ حکومت کی اجازت پر اب ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ بھارت جائے گی ۔ بلائنڈ ایشیا کپ 17 جنوری سے 24 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :