نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہو گا فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پیداواری لاگت میں اضافے پر نیپرا نے حیرانگی کا اظہار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی جس میں کے الیکٹرک کو بجلی 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے نیپرا نے منظوری اکتوبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ۔

لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا دوسری طرف نیپرا نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باوجود پیداواری لاگت اضافہ کیسے ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے بجلی 54 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دیدی ہے اور اضافے کا اطلاق 50 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہی ہو گا اکتوبر میں اے ٹی ڈی سے بجلی خریدی جو مہنگی پڑی تھی اکتوبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری ملی ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک نے مزید بتایا کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداوار پر 85 کروڑ 19 لاکھ اضافی فیول لاگت رہی تھی اکتوبر میں صارفین کو ایک ارب 57 کروڑ 92 لاکھ یونٹس فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :