پی سی بی ویمن وونگ کا ویمنز کر کٹ ٹیم کے 25کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

کیمپ 18دسمبر سے لیکر 14جنوری تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں لگایا جائے گا

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:59

پی سی بی ویمن وونگ کا ویمنز کر کٹ ٹیم کے 25کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )ویمن وونگ کا ویمنز کر کٹ ٹیم کے 25کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ ۔کیمپ 18دسمبر سے لیکر 14جنوری تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں لگایا جائے گا۔جمعرات کو تر جمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی )ویمن وونگ کا ویمنز کر کٹ ٹیم کے 25کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ ۔

کیمپ 18دسمبر سے لیکر 14جنوری تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ویمنز کر کٹ ٹیم کے کوچ مہتشم راشد کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔تر بیتی کیمپ میں بیٹنگ کوچ منظور الہی ،باؤلنگ کوچ وسیم حیدر ،فٹنس ٹرینر ابرار احمد کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ تربیتی کیمپ میں جویریہ ودود ،عائشہ ظفر ،،سیدہ نین فاطمہ ،سدرہ امین ،منیبہ علی صدیقی ، صدرہ نواز ، رابیہ بی بی ، ناہیدہ بی بی ، عمیمہ سہیل ، مرینہ اقبال ، بسمہ معروف، ثناء میر ، عیمان انور ، ندا ڈار اور دیگر کھلاڑی شام ہیں۔