بھاری فیسیں وصول کر نے والے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں پر پانچ فیصد فی طالب علم ٹیکس لگا دیا گیا ہے ، خالد خان

سترہ کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ، ٹیکس کی وصولی کا حدف مکمل کر لیا جائے گا ،ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ان لینڈ ریونیو ساہیوال

جمعرات 17 دسمبر 2015 18:36

بھاری فیسیں وصول کر نے والے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں پر پانچ فیصد ..

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) ٹیکس گو شواروں کی آگاہی کی مہم کے سلسلہ میں ایک بریفنگ کے دوران انکم ٹیکس کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون فاروق احمد خان اور ایڈیشنل کمشنر خالد خان نے بتایا کہ ساہیوال زون سے اب تک 4000سے زائد افراد نے گو شوارے دا خل کرا دئے ہیں اور گو شوارے دا خل کرا نے کے لئے انکم ٹیکس پلا زہ ساہیوال میں خصوصی سیٹ اپ بھی قائم کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ساہیوال شہر کے بازاروں میں بھیس سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں تا کہ تا جروں اور دیگر افراد کو انکم ٹیکس کے گو شوارے دا خل کرا نے میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ کالجوں اور سکولوں میں بھاری فیسیں لینے والے اداروں کے بچوں پر پانچ فیصد فی طالب علم فیس ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس کی وصولی شروع ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں انکم ٹتیکس کے نیٹ ورک میں شامل کر نے کے بعد گو شوارے دا خل کرا نے کی رفتار بھی تیز ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ چیچہ وطنی،ساہیوال ،بورے والا اور میلسی میں ٹیکس نا دہندگان فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ڈیفالٹر دو فیکٹریوں کو ٹیکس کی وصولی کے لئے نیلام کیا جا رہا ہے اور نیلامی کا کام اس ماہ دسمبر میں مکمل ہو جائے گا ۔

انہوں نے آخر میں بتایا کہ سیل ٹیکس کی وصولی کا حدف مکمل کر لیا جائے گا ۔بیس کروڑ رو پے میں سے سترہ کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے اور اس ماہ کے دوران دو کروڑ رو پے کی وصولی ہوگی ۔اس مو قع پر قادر نواز،ڈپٹی کمشنر چو ہدری ذو الفقار احمد،ڈپٹی کمشنر محمد علی،وسیم خاں ڈپٹی کمشنر نے بھی بریفنگ میں ٹیکس کے نکات بیان کئے۔

متعلقہ عنوان :