وفاقی وزیر داخلہ کے موثر اقدامات پر پیپلزپارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتیں تعریف مجبور، اپوزیشن کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر کی کھل کر ستائش

چوہدری نثار کام زیادہ کرتے اور نظر کم آتے ہیں، یہ اچھی روایت ہے ، دیگر وزراء بھی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی وزارتوں کی کارکردگی ایوان میں پیش کریں، وزیر داخلہ نے ماتحت اداروں ، پاسپورٹ آفس، امیگریشن اور نادرا میں شاندار اصلاحات کی ہیں ، قومی اسمبلی میں نوید قمر، شیریں مزاری، عبدالوسیم، آفتاب شیرپاؤ اورصاحبزادہ طارق اﷲ کی وزارت داخلہ کی کارکردگی رپورٹ پر بحث کے دوران چوہدری نثار کی تعریف

جمعرات 17 دسمبر 2015 18:54

وفاقی وزیر داخلہ کے موثر اقدامات پر پیپلزپارٹی سمیت تمام پارلیمانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ملک کی بہتر ی کے لئے گئے موثر اقدامات پر پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ کی تعریف پر مجبور ہوگئیں اور ملکی پارلیمانی تاریخ میں کسی بھی وزیر کی کارکردگی کی کھل کر ستائش کرتے ہوئے متفقہ طور پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک کے لئے بہت بہتر کام کررہے ہیں اور اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، چوہدری نثار نے جو مثالی روایت قائم کی وہ تمام دیگر وزراء کے لئے قابل تقلید ہے ،تمام وزراء چوہدری نثار کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹیں ایوان میں پیش کریں ۔

جمعرات کووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جب اپنی وزارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی تو اس پر ایوان میں بحث کے دوران پیپلزپارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتیں تعریف وزیر داخلہ کی تعریف پر مجبور ہوگئیں اور اپوزیشن ارکان نے ملک میں امن وامان کے قیام ، کرپشن کے خاتمے اور بہتر ی کے لئے کئے گئے موثر اقدامات پرچوہدری نثار علی کی کھل کر ستائش کی بحث میں حصہ لینے والے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے قائدین و ارکان نے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر کی واضح اور کھلے دل سے تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سید نوید قمر، پی ٹی آئی کی شیریں مزاری، ایم کیو ایم کے عبدالوسیم، جمہوری وطن پارٹی کے آفتاب خان شیرپاؤ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اﷲ اور جے یو آئی کے مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان کام زیادہ کرتے ہیں اور نظر کم آتے ہیں جبکہ سابق وزیر داخلہ کام کم کرتے اور دیکھائی زیادہ دیتے تھے ۔

پیپلزپارٹی کے رکن سید نوید قمرنے کہا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی بہتر ہے ۔کچھ ایسی وزارتیں بھی ہیں جن کی کوئی تشہیر نظر نہیں آئی ۔ ان کو بھی ایوان میں آکر اپنی کارکردگی پیش کرنی چاہیے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اچھی روایت قائم کی ہے دیگر وزراء کو بھی اس روایت کو آگے بڑھانا چاہیے، وزیر داخلہ نے یورپی ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی پر جو پوزیشن اختیار کی ہے اس کی حمایت کرتی ہوں۔

ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے کہاکہ پاکستان میں پہلی دفعہ کوئی وزیر خود کو پارلیمنٹ کے سامنے احتساب اور تنقید کیلئے پیش کر رہا ہے، یہ پارلیمانی نظام کیلئے اچھی روایت ہے ۔ صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ خدا کرے وزیر داخلہ نے جو اچھی روایت قائم کی وہ دیگر وزراء کیلئے بھی مشعل راہ بنے، شناختی کارڈ کے حوالے سے اصلاحات ہوئی ہیں اس پر وزیر داخلہ مبارکباد کے مستحق ہیں، اب پاسپورٹ آفس کے باہر لمبی لمبی لائنیں دیکھائی نہیں دے رہی ہیں ۔

آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا کہ چوہدری نثار کی طرف سے ایوان میں وزارت کی کارکردگی پیش کرنا قابل ستائش ہے، چوہدری نثار جب پی اے سی کے چیئرمین تھے تب بھی انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور باقاعدہ رپورٹس ایوان میں پیش کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں وزیر داخلہ کے پاس پاکستانی وزیر داخلہ سے زیادہ اختیارات ہیں ۔پاکستان میں بھی وزیر داخلہ کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے، سابقہ وزرائے داخلہ کام کم کرتے اور نظر زیادہ آتے تھے مگر چوہدری نثار نظر کم آتے ہیں اور کم زیادہ کرتے ہیں ۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ماتحت ادارے بہتر ہوئے ہیں، وزارت داخلہ کی کارکردگی بہترین اور قابل تعریف ہے