دورہ آسٹریلیا کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان (کل)ہوگا،دھونی کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:27

دورہ آسٹریلیا کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان (کل)ہوگا،دھونی کو کپتان برقرار ..

دہلی ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو دہلی میں ہو گا جس میں دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کی مہمان بنے گی جہاں پر وہ عالمی چیمپئن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ٹیم دورے کے دوران کینگروز کے خلاف 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹیم کا دورہ آسٹریلیا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کینگروز ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کے تجربے میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :