للت مودی بی سی سی آئی معطلی کے باوجود آر سی اے کے صدر برقرار

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:27

للت مودی بی سی سی آئی معطلی کے باوجود آر سی اے کے صدر برقرار

ممبئی ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے نائب صدر امین پٹھان نے للت مودی اور ان کے خاص معاونین کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جس کے بعد للت مودی ایسوسی ایشن کے صدر برقرار رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس ڈویلپمنٹ کے باوجود آر سی اے کی معطلی برقرار رہے گی اور اس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، بی سی سی آئی کی ایڈہاک کمیٹی ایسوسی ایشن کے امور چلانے کی ذمہ داری جاری رکھے گی۔ امین پٹھان نے کہا کہ راجستھان کرکٹ کے وسیع مفاد کے پیش نظر میں نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی ہے۔