اداکار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 دسمبر 2015 20:29

اداکار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر۔2015ء)معروف اداکار ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار اور ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے ہیں۔ 82 سالہ کمال رضوی کافی عرصہ سے علیل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی وی کے علاوہ تھیٹر اور سٹیج پر بھی کام کر کے شہرت حاصل کی۔ کمال احمد رضوی نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے الف نون سے شہرت حاصل کی تھی۔ شوبز سے وابستہ افراد سمیت وزیراعظم نواز شریف نے کمال احمد رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔