الطاف حسین کیخلاف پابندی کیس کی جلد سماعت کی استدعا منظور

ہائیکورٹ کا تمام درخواستیں 22 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر نے کا حکم

جمعرات 17 دسمبر 2015 20:44

الطاف حسین کیخلاف پابندی کیس کی جلد سماعت کی استدعا منظور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف پابندی کیس کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام درخواستیں 22 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر نے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ایم کیو ایم قائد کی وکیل عاصمہ جہانگیر کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے لہذا عدالت کیس کو جلد سماعت کیلئے لگانے کا حکم دے جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔واضح رہے کہ مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے فل بنچ نے ایم کیو ایم قائد کی تقاریر و تصاویر کی میڈیا پر نشر واشاعت پر پابند عائد کررکھی ہے۔عدالت نے کیس کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام درخواستیں 22 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر نے کا حکم دیدیا ۔