پی سی بی نے آصف ، سلمان بٹ کو قطر میں نمائشی میچ کھیلنے کی اجازت دیدی

جمعرات 17 دسمبر 2015 21:14

پی سی بی نے آصف ، سلمان بٹ کو قطر میں نمائشی میچ کھیلنے کی اجازت دیدی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹرز کو قطر میں ہونے والے نمائشی میچ میں شرکت کی اجازت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

قطر میں جمعے کو ہونے والے نمائشی میچ کیلئے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف اور سلمان بٹ سمیت کامران اکمل ، سعید اجمل اور عمران فرحت کو این او سی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ واضع رہے کہ پی سی بی نے قطر کے قومی دن کے موقع پر قومی کرکٹرز کو بغیر اجازت میچ کھیلنے سے روک دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :