آج کسی دُشمن کو یہ ہمت نہیں ہے وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،اسماعیل راہو
پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہم سب کو آگے بڑھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،محمداسلم ابڑو
جمعرات 17 دسمبر 2015 21:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) حکومت کی کوششوں اور پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان سلامت اور محفوظ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے 44 بر س گزر جانے کے بعد آج پاکستان خطے کا ایک انتہائی مضبوط اور طاقتور ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور آج کسی دُشمن کو یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو نے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک ٰؓٓؓبیان میں کیا۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنڑول پر جنگ بندی کی خلاف وزری ،نہتے شہریوں پر فائرنگ ، پاکستان کو ڈرانے دھمکانے ااور ملک کے اندر شورش پیدا کرنے سمیت پاکستان کوڈرانے کے لیے متعدد اقدامات کیے لیکناُس کا اپنے مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہو چکا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر پاکستان کو ڈرایا نہیں جا سکتا اور دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو نے کہا کہ پاکستان کو مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.