لندن کے سٹی سینٹر میں کوڑے دان میں رکھا ہوا بم پھٹ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2015 21:18

لندن کے سٹی  سینٹر  میں کوڑے دان میں رکھا ہوا بم پھٹ گیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17دسمبر 2015 ء) لندن کے سٹی سینٹر میں کوڑے دان میں رکھا ہوئے بم کے پھٹنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سٹی شاپنگ سینٹر میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بم ایک کوڑے دان میں رکھا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایک خود ساختہ بم تھا جسے جان بوجھ کر مردوں کے واش روم میں پڑے ہوئے کوڑا دان میں رکھا گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے اس کے پھٹنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔