سندھ ہائی کورٹ نے کیوبا کو 15 ہزار ٹن چاول کی برآمدگی میں بے ضابطیگیوں کا نوٹس لے لیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیوبا کو 15 ہزار ٹن چاول کی برآمدگی میں بے ضابطیگیوں کے خلاف دائر آئینی ڈرخواست پر آج جمعہ کی صبح 9بجے سیکٹری تجارت اور اور چئیرمین ٹی سی پی کو عدالے میں طلب کر لیا ہے درخواست فائیڈلیٹی کمیونٹیز نے وکیل خوش حال اعوان کے توسط سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائدے کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیئے 15 دن کا وقت دیا جانا چائیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور دوخواست جمع کرانے کے کئے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے س کا مقصد من پسند افراد کو فائدہ پہنچانا اور ٹینڈر الاٹ کرنا ہے درخواست گزار کے مطابق ٹینڈر آج 18دسمبر جمعہ کی صبح کھلنے والا ہے لہذاٰ عدالت حکم امتناہی جاری کرے درکواست پر فاضل عدالت نے چئیرمین ٹی سی پی اور سیکٹری کو آج 18 دسمبر جمعہ کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :