لاہور میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ‘ 6دہشتگرد گرفتار ‘تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:51

لاہور میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ‘ 6دہشتگرد گرفتار ‘تعلق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) لاہور میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 6دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے کھوکھو چوک سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 6دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارہونیوالوں میں عمرساجدجھنگوی، ہدایت اﷲ فاروقی، محمد صادق ،انعام الحق ،عطااﷲ عثمانی اور محمد یاسین شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک سرکٹ کے الزام میں مقدمات درج ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تین ملزموں کو کالج روڈ کھوکھرچوک اور تین کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :