عظم الشان سالانہ تاجدار ختم نبو ت کانفرنس اتوار کو ہوگی

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء)فدائیان ِ ختم نبوت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام عظم الشان سالانہ تاجدار ختم نبو ت کانفرنس بسلسلہ عرس پاک حضرت پیر سید مہر علی شاہ ؒگولڑوی 20دسمبر 2015بمطابق 6ربیع الاول بروز اتوار ڈیسنٹ لان سیکٹر 11-Aنارتھ کراچی میں شایان شان طریقے سے منعقد ہوگی ۔کانفرنس کی صدارت علامہ مفتی منظور احمد مہروی فرمائیں گے، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین گولڑوی مہمان خصوصی ہوں گے۔

جبکہ ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک یونیورسٹی و رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر نور احمد شاہتاز اور علامہ مفتی اور شیخ الحدیث خواتین اسلامک مشن یونیورسٹی کراچی علامہ مفتی عبداﷲ نورانی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ علامہ شیخ عمران الحق اورمحمد جہانگیر خان صدیقی کانفرنس کی میزبانی فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

دیگر مہمانان گرامی میں پیر سید شاہ اسداﷲ جنیدی،ڈاکٹر عبدالوہاب اکرم قادری،ڈاکٹر حامد علی علیمی،ڈاکٹر وجاہت علی خان،ڈاکٹر وقاص ہاشمی،ڈاکٹر عبدالمجید،علامہ مفتی محمد اقبال سعیدی،علامہ غلام مرتضیٰ مہروی،علامہ عبدالرشید تونسوی،علامہ محمد رمضان گولتر و دیگر شریک ہوں گے۔

جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے فرائض مفتی محمد رمضان تونسوی،قاضی عبدالقادر صدیقی،وصی احمد اویسی،حافظ محمد حسن انصاری،دانش خان قادری،محمد نعمان عطاری،محمد شفیع شیخ سرانجام دیں گے۔