امریکہ کو اب بھی دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،امریکہ آنے والوں کی سخت سکروٹنی ہو گی،بیرون ممالک امریکی شہریوں اور اڈوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز نے متعدد حملے ناکام بنائے ہیں، امریکی صدر باراک اوباما کی پریس کانفرنس

جمعرات 17 دسمبر 2015 23:38

امریکہ کو اب بھی دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17دسمبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو اب بھی دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے،امریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،امریکہ آنے والوں کی سخت سکروٹنی ہو گی،بیرون ممالک امریکی شہریوں اور اڈوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز نے متعدد حملے ناکام بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے صد راوباما کاکہنا تھاکہ امریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،امریکہ آنے والوں کی سخت سکروٹنی ہو گی،نائن الیون کے بعد امریکہ کی سیکیورٹی کافی بہتر ہے۔انھوں نے کہاکہ امریکہ کو اب بھی دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، پیرس حملوں کے بعد امریکی شہری پریشان تھے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے ہیں،ایئرپورٹ اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، بیرون ممالک امریکی شہریوں اور اڈوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز نے متعدد حملے ناکام بنائے ہیں۔