شہریار خان کی سلیکشن کمیٹی کو ان فٹ کھلاڑی ٹیم سے نکالنے کی ہدایات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 دسمبر 2015 10:44

شہریار خان کی سلیکشن کمیٹی کو ان فٹ کھلاڑی ٹیم سے نکالنے کی ہدایات

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئر مین شہریار خان نے سلیکشن کمیٹی کو ان فٹ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شمولیت کے دروازے بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے بعد اے ٹیم کی ناقص کاکردگی پر سخت برہم شہریار خان نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو خصوصی ہدایات جار ی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم سے دور رکھا جائے ، ٹیم مینجمنٹ پیر سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دے اور کسی بھی کھلاڑی کو فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔