کراچی،لیاقت آباد میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل گئیں

جمعہ 18 دسمبر 2015 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء ) کراچی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 4 دکانیں مکمل طور پر تباہ جبکہ 60 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ لیاقت آباد گول مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

جس نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 2 باوٴزرز نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے کپڑے اور چوڑی کی چار دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں جبکہ 60 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔ دھواں پھیلنے اور تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :