کراچی : کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 11:34

کراچی : کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈ کوارٹر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا . دورے کے دوران کور کمانڈر کراچی نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے بھی ملاقات کی. رینجرز ہیڈ کوراٹر کے دورے کے دوران کور کمانڈر کراچی نے کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کیا . کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ رینجرز دہشت گردی کے خلاف اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ رینجرز کا کردار دہشت گردی کے خلاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر یقینی حالات جرائم کو تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے رینجرز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن رینجرز کو دئے گئے خصوصی اختیارات کے ذریعے ممکن ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :