دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ ہے‘اوم پوری
جمعہ 18 دسمبر 2015 11:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار اوم پوری نے کہا کہ دادری میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے ماتھے پر داغ ہے اور ایسے واقعات بھارت کے لیے شرمناک ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے-اوم پوری نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں گائے کا گوشت کھایا جاتا ہے۔
’انڈیا خود گائے کا گوشت برآمد کرتا ہے اور ملک میں جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انڈیا میں گائے کا گوشت کھانا کوئی ظلم کی بات نہیں۔ ظلم کا راستہ چھوڑ کر پیار کرنا ہوگا۔پاکستان آمد پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک ارب سے زائد کی آبادی ہے جس میں 22 کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں اس کے باوجود دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ کے مترادف ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس طرح کے واقعات ہمارے لیے شرمناک ہیں جب کہ اس واقعے میں ملوث افراد کمینے ہیں جنہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.