اکشے کمار نے فلم ”روبوٹ-2“ میں ولن کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی
فلم میں تامل سینما کے آئیکون رجنی کانت مرکزی کردار جبکہ ہولی وڈ کی ایما جیکسن ان کی محبوبہ بنیں گی
جمعہ 18 دسمبر 2015 11:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) اطلاعات ہیں بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے فلم ساز شنکر کی فلم ”روبوٹ-2“ میں ولن کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ہندی کے ساتھ ساتھ تامل میں ’انتھران-2‘ کے نام سے ریلیز ہونے والی اس فلم میں تامل سینما کے آئیکون رجنی کانت مرکزی کردار جبکہ ہولی وڈ کی ایما جیکسن ان کی محبوبہ بنیں گی۔
اطلاعات ہیں ’روبوٹ-2‘ اب تک ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم ہو گی۔(جاری ہے)
فلم ساز ولن کیلئے پہلے مبینہ طور پرعامر خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر بعد میں انہوں نے’ٹرمینیٹر‘ کے آرنلڈ شوازینیگر کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق،آرنلڈ کی انڈیا آمد اور کام کرنے کیلئے بہت زیادہ کاغذی کارروائی درکار تھی، لہذا دو دن قبل ان سے بات چیت کا عمل ناکام ہو گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اکشے گزشتہ شام شنکر اور فلم کی بقیہ کاسٹ سے چنئی میں ملنے کے بعد نجی طیارے کے ذریعے ممبئی لوٹ گئے۔چنئی روانگی سے قبل اکشے سے رجنی کانت کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ فلم پروڈیوسرز کچھ دنوں میں اکشے کو کاسٹ کرنے کا اعلان کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.