سلیکٹرز کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے شیڈول تربیتی کیمپ میں محمد عامر کو بلانیکا فیصلہ
ذیشان مہتاب جمعہ 18 دسمبر 2015 11:43
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء)سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں فاسٹ باؤلر کو بلانے کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 23سالہ فاسٹ باؤلر کو 20دسمبر سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں بلانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے تاہم اس فیصلے کو گرین سگنل چیئر مین پی سی بی شہریار خان ہی دیں گے ۔
اگر محمد عامر تربیتی کیمپ میں اپنی فٹنس ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویے کے ذریعے ساتھی کھلاڑیوں کو دل جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ انہیں اگلے ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا ۔ پاکستان اور کیویز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 15جنوری سے 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی ہے جس کے بعد گرین شرٹس پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.