گوگل سرچ 2015‘ سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 11:49

گوگل سرچ 2015‘ سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سال 2015ء اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے تو 2016ء کی آمد آمد ہے، رواں سال کے اختتام اور آئندہ سال کی شروعات سے قبل ایک ویب سائٹ کی طرف سے گوگل سرچ انجن پر 2015ء میں سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی بولی ووڈ شخصیات کی فہرست جا ری کی گئی ہے ۔مذکورہ جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کی دس اداکاراوٴں کے نام اور عوام کی طرف سے سرچ کی جانے والی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں اداکارہ سنی لیون جنہیں براہ راست رابطہ نہ ہونے کی بنا پر سرچ کیا گیا۔کترینہ کیف کو انکے حسن کی وجہ سے ، دیپکا پڈکون کو ذہنی دباوٴ کے خلاف جدوجہد کرنے اور عالیہ بھٹ کو انکی شاندار اداوٴں کے باعث سرچ کیا گیا۔علاوہ ازیں اس فہرست میں اداکارہ رادھیکا ایپٹے، انوشکا شرما، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور پونم پانڈے کے نام بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :