چیلسی کے منیجر جوزے مورینو ناقص کاکردگی پر عہدے سے فارغ

جمعہ 18 دسمبر 2015 11:53

چیلسی کے منیجر جوزے مورینو ناقص کاکردگی پر عہدے سے فارغ

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے منیجر جوزے مرینو کو دوسری مرتبہ ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ، وہ 16 میں سے 9 میچز میں ناکامی کے باوجود 10 ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم ساتھ لے کر جائیں گے ۔ گزشتہ روز چیلسی بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں کلب کے مالک رومان ابراہیمووچ نے جوزے مرینو کی برطرفی کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کلب جوزے مرینو کو قبل از وقت فارغ کئے جانے پر 10 ملین پائونڈز ادا کرے گا اور جب تک وہ کسی دوسرے کلب کو جوائن نہیں کرتے اس وقت تک 2.5 لاکھ پائونڈز فی ہفتہ کے حساب سے انہیں معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا ۔

52 سالہ مورینو نے جون 2013 میں کلب کے مینیجر کا عہدہ دوسری بار سنبھالا تھا اور ان کی نگرانی میں پچھلے سیزن میں چیلسی نے 8 پوائنٹس کی واضح برتری سے پریمیئر لیگ جیتی تھی ۔

چیلسی کے منیجر جوزے مورینو ناقص کاکردگی پر عہدے سے فارغ