لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی برطرفی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 دسمبر 2015 12:01

لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی برطرفی کیلئے دائر درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد علی گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے پاک بھارت سیریز کے لئے بات چیت برابری کی سطح پر نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت سے خط و کتابت میں حکومت کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بری طرح متاثر ہوا۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی امنگوں کے خلاف بھارت سے خط و کتابت کی جس سے قوم میں شدید غم و غصپ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔ عدالت عالیہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرکے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :