جرمن بنڈس لیگا، بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اسبرگ کو شکست دے دی

جمعہ 18 دسمبر 2015 12:05

جرمن بنڈس لیگا، بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اسبرگ کو شکست دے دی

برلن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اسبرگ کو یکطرفہ کھیل کے بعد 0 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

بنڈس لیگا میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ اور اسبرگ کی ٹیمیں میدان میں اتریں اور دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی تاہم دوسرے ہاف میں بوروشیا نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے مختصر وقت میں دو گولز داغے ۔ حریف ٹیم کم بیک کرنے میں ناکام رہی اور اسے صفر کے مقابلے میں دو گولز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :