جانوروں سےمحبت کرنے والے پڑھے لکھے لوگوں کی دولڑکوں کے ساتھ انسانیت سے گری حرکت
فیضان ہاشمی جمعہ 18 دسمبر 2015 12:39
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2015ء)شنگھائی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوانوں پر پوڈونگ کی عدالت میں اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ مسئلہ اس وجہ سے بھی گھمبیر ہے کہ یہ تمام نوجوان اچھے خاصے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے شکار افراد کو بلی کا فضلہ کھانے پر مجبور کردیاتھا۔اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ جن لڑکوں کے ساتھ یہ حرکت ہوئی، وہ ان کے مجرم نہیں تھے۔
30 ستمبر کو ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات کےمطابق یہ نوجوان دوسرے لڑکوں کی طرف سے شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر برہم تھے، ویڈیو میں لڑکوں کو بلی کو تنگ کرتے دکھایا گیا تھا۔4عورتوں اور 2 مردوں کے اس گروہ میں سےایک نے ویڈیو پوسٹ کرنے نوجوانوں لبھا کر ملاقات کے لیے آمادہ کر لیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنا تعارف پالتو جانوروں کے شوقین کے طور پر کرایا تھا۔
جیسے ہی دونوں لڑکے مقررہ وقت اور جگہ پر پہنچے ان تمام افراد نے چاقو کی نوک پر انہیں بلی کا فضلہ کھانے پر مجبور کر دیا۔ ان 6 نوجوانوں نے اپنے کریہہ عمل کو جانوروں سے محبت کا نتیجہ قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق ان افراد کو معلوم تھا کہ ان کے شکار وہ لوگ نہیں جنہوں نے ویڈیو پوسٹ کی لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے شکار سے چاقو کی نوک پر اپنی بات منوائی۔ 6میں سےا یک شخص ، جس کا نام ژو ہے، نے بتایا کہ وہ دونوں لڑکے جھوٹ بول رہے تھے۔ جبکہ چاؤ نام کے ایک شخص نے بتایا کہ انہوں نے دونوں لڑکوں کو سزا دے کر جانوروں کو ستانے والے دوسرےلوگوں کےلیے مثال بنا دی ہے۔تاہم جانوروں سے محبت کرنے والے ان 6 افراد نے عدالت میں اپنے فعل پر ندامت کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.