کراچی،گلشن اقبال میں سرچ آپریشن، 3مشتبہ افراد زیرحراست

جمعہ 18 دسمبر 2015 12:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کے قریب رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے گلشن اقبال 13 ڈی کے قریب رہائشی عمارت کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :