کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کیس ، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 دسمبر 2015 12:52

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کیس ، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے . سندھ ہائی کورٹ میں مشتاق جہانگیری نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر ڈاکٹر عاصم حسین کے حق میں بیان دینے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں غیر جانبدارانہ موقف پر ڈٹ جانے کے باعث پراسیکیوشن سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے ، میں اس کیس کو ملکی مفاد میں لے کر آگے جانا چاہتا ہوں لہٰذا سندھ حکومت کو مجھے پراسیکیوشن سے ڈی نوٹی فائی کرنے سے روکا جائے ،سندھ حکومت مجھے تبدیل کر کے کسی اور پراسیکیوٹر کو لانا چاہ رہی ہے ، ذرائع کے مطابق مشتاق جہانگیری کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :