افغان کرکٹ بورڈ کا بھارتی ’’مہربانی‘‘ کا بروقت جواب ، سابق میڈیم پیسر منوج پربھاکر قومی ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر

جمعہ 18 دسمبر 2015 12:54

افغان کرکٹ بورڈ کا بھارتی ’’مہربانی‘‘ کا بروقت جواب ، سابق میڈیم ..

کابل (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) افغان کرکٹ بورڈ نے میدان فراہم کرنے کی حالیہ بھارتی مہربانی کا بروقت جواب دیتے ہوئے سابق ہندوستانی میڈیم پیسر منوج پربھاکر کو قومی ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق وہ آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں بدعنوانی کے الزامات سہنے والے منوج پربھاکر 2011ء میں رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں دہلی کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں ۔ افغان کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ 52 سالہ منوج پربھاکر کی خدمات ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ وہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی رہنمائی نوجوان افغان فاسٹ بالرز کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :